غزہ پر اسرائیلی جارحیت 37ویں دن بھی جاری رہی۔ اسرائیل نے غزہ کا مکمل محاصرہ کر رکھا ہے۔ 23 لاکھ افراد کو پانی، کھانے اور ایندھن کی فراہمی معطل جبکہ مواصلاتی نظام منقطع ہے۔ صہیونی فوج کی بمباری میں مزید درجنوں فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔فلسطینی حکومت کے ترجمان اسماعیل ثوابتہ نے کہا کہ
شہدا کی تعداد 11180 ہوگئی۔ شہدا میں 4609 بچے اور 3100 خواتین شامل ہیں۔ اسرائیل نے 1142 قتل عام کی کارروائیاں کی ہیں۔ صہیونی جارحیت میں 3250 افراد لاپتہ ہیں۔ ان میں 1700 بچے بھی ہیں جن کو ملبے تلے سے نہیں نکالا جا سکا۔ 28200 فلسطینی زخمی ہیں۔ 49 صحافی بھی شہدا میں شامل ہیں۔