uncategorizedاسلامی دنیاایران

اسرائیل کا ایران پر 100 سے زیادہ طیاروں اور ڈرونز سے حملہ

حملہ مکمل ہوگیا: تل ابیب، متناسب جواب دیں گے: ایران

ایران پر اسرائیل کی طرف سے جمعے اور ہفتے کی درمیان شب شروع کیے گئے حملوں کی تفصیلات سامنے آنے لگ گئی ہیں۔ اگرچہ دونوں طرف سے ان حملوں کی کامیابی اور ناکامی کے متضاد دعوے سامنے آئے ہیں۔

اسرائیلی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ تہران کے مغرب اور جنوب مغرب میں ان حملوں میں 100 سے زائد طیاروں اور ڈرونز نے حصہ لیا، جس میں بیلسٹک میزائل سائٹس اور فضائی دفاعی بیٹریوں سمیت تقریباً 20 اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے ذرائع کےحوالے سےبتایا کہ ایران پر حملے میں F-35 طیاروں نے بھی حصہ لیا۔
اسرائیلی فوج نے ایران میں مختلف فوجی اہداف پر فضائی حملوں کے آپریشن کی تکمیل کا اعلان کر دیا۔
اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق گھنٹوں جاری رہنے والے آپریشن کے بعد اسرائیلی جنگی طیارے بحفاظت اپنی ائیر بیسز پر واپس پہنچ گئے ہیں۔

اس کے جواب میں ایرانی فضائی دفاع نے اعلان کیا کہ اسرائیل کی جانب سے جنوب مغرب اور مغربی سرحدوں پر فوجی ٹھکانوں پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ایران کی تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ایک ایرانی ذرائع نے بتایا کہ ایران ‘متناسب’ جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button