تحریک انصاف کے رہنما علی نواز اعوان اور عامر ڈوگر کو مانسہرہ سے گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دونوں سابق ایم این اے مانسہرہ میں پی ٹی آئی تحصیل بفہ پکھل کے صدررضااللہ خان کی رہائشگاہ پر موجود تھے۔ رضا اللہ خان اور ان کے کزن کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
دوسری جانب ابھی تک پولیس یا کسی بھی ادارے نے گرفتاری کی تصدیق نہیں کی۔ رضااللہ خان کے کزن نے تھانہ بٹل میں دونوں کے اٹھائے جانے کی اطلاع دی۔