اہم خبرایران

اسرائیل کے خلاف متحد موقف اختیار کیا جائے: ابراہیم رئیسی کا 50 عالمی رہنماؤں کو خط

غزہ میں بڑھتی ہوئی ہلاکتوں اور شہری انفراسٹرکچر کی تباہی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے مغربی حکومتوں کے دوہرے معیارات پر شدید تنقید کی اور کہا کہ جان بوجھ کر بنیادی انسانی اصولوں، اخلاقیات اور حقوق کی خلاف ورزیوں پر آنکھیں بند کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے 50 عالمی رہنماؤں کو خط لکھا اور مطالبہ کیا کہ اسرائیل کے خلاف متحد موقف اختیار کیا جائے۔
خط میں روس، چین، ترکی، قازقستان، جنوبی افریقہ، کینیا اور اردن سمیت 50 ممالک کے رہنماؤں کو مخاطب کیا گیا۔ رئیسی نے کہا کہ تمام آزادی کے متلاشی ممالک سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اسرائیلی حکومت کے خلاف متحد ہوجائیں۔ پیر کے روز غزہ پر اسرائیلی بمباری 45ویں دن بھی جاری رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button