افغانستان کے شمالی صوبہ بلخ میں اس سال بلخ یونیورسٹی سے 1500 طلبہ نے گریجویشن مکمل کرلی۔ فارغ التحصیل ہونے والے سیکڑوں طلباء کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ انہیں روزگار بھی فراہم کرے۔ واضح رہےخبر رساں ادارے ’’ پژوک ‘‘ کے مطابق افغانستان کی معیشت زبوں حالی کا شکار ہے۔ غربت کی وجہ سے ہر پانچ میں سے ایک بچہ محنت مزدوری کرنے پر مجبور ہے۔