وزارت صنعت و پیداوار نے ڈاکٹر گوہر اعجاز نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ اکتوبر کے دوران پاکستان کی برآمدات میں 13.5 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔
اپنے بیان میں ڈاکٹر گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ اکتوبر کے دوران پاکستان کی برآمدات کا حجم 2.7 بلین امریکی ڈالر رہا جبکہ اسی مدت کے دوران زراعت اور خوراک کے شعبے میں 73 فیصد بہتری آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں برآمدات تیزی سے فروغ کر رہے ہیں، مینوفیکچرنگ اور انجینئرنگ کی برآمدات میں 11 فیصد اضافہ ہوا جبکہ زراعت کی برآمدات میں 48 فیصد اضافہ ہوا۔