اہم خبر

اسرائیلی جارحیت کے خلاف کراچی پریس کلب تا گورنر ہاؤس صحافیوں کا غزہ مارچ

شہید ہونے والے صحافیوں کی آزادانہ تحقیقات کے لیے کمیشن بنائے

اسرائیل کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں پر ظلم و ستم اور صحافیوں کو نشانہ بنانے کے خلاف کراچی پریس کلب سے گورنر ہاوس تک غزہ مارچ کا انعقاد کیا گیا، مارچ میں خواتین اور بچوں سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جس میں صحافیوں نے غزہ میں پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے دوران صحافیوں کی شہادت پر آزادانہ تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کا مطالبہ کیاہے۔

تفصیلات کے مطابق غزہ میں صحافیوں کو نشانہ بنانے پر اسرائیل کے خلاف غزہ مارچ میں صحافیوں سمیت وکلاء اور سول سوسائٹی کے افراد، خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مارچ کے شرکاء نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر اسرائیلی مظالم کے خلاف اور فلسطینی مظلوموں کے ساتھ اظہار یک جہتی اور اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے جب کہ اس موقع پر شرکاء کی جانب سے پرجوش نعرے بازی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button