uncategorized

عمران خان کو حکومت حاصل کرنےکیلئے نہیں پاکستان کی ترقی کیلئے ہٹایا تھا: آصف زرداری

سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہےکہ ہم نے عمران خان کی اس لیے نہیں ہٹایا تھا کہ ہمیں حکومت چاہیے تھی بلکہ ہمیں پاکستان کی ترقی چاہیے تھی، پی ڈی ایم حکومت میں دوستوں نے میری بات نہ مان کر پاکستان کا نقصان کیا۔

گھوٹکی کے علاقے خان گڑھ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ میں 8 سال سے انہيں دیکھ رہا تھا، ان سے کچھ نہيں ہو رہا تھا، ان کو نہ کام کرنا آتا ہے، نہ کام کروانا آتا ہے، دوست سمجھتے تھے کہ ہم اپنے مفاد کی بات کر رہے ہیں، لیکن ہم ملک کے مفاد کی بات کر رہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button