مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو اس وقت ذمہ داری ملی جب ملک عملاً دیوالیہ ہو چکا تھا، مہنگائی کس کے دور میں ہوئی؟ بجلی مہنگی کس نے کی؟ سب سے زیادہ قرض کس کے دور میں لیا گیا؟ یہ سب ہم نے تو نہیں کیا۔
قائد نواز شریف نے کہا کہ معاشی ترقی کیلئے ڈبل سپیڈ سے کام کرنا ہوگا۔ ایم کیوایم سے اشتراک ملک وقوم کو مسائل سے نکالنے کیلئے مثبت پیشرفت ہے، ہر علاقے کی ترقی ہماری ترجیح رہی ہے، کبھی امتیاز برتا نہ برتیں گے۔
لاہور میں ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی یکساں ترقی چاہتے ہیں۔ لواری ٹنل اورہزارہ موٹروے ہم نے بنائی، چار سال ڈالر 104 روپے پر رہا، ہم نے اسے ہلنے نہ دیا، آٹے، چینی کی قیمتیں بھی مستحکم رکھیں اور سبزیوں سمیت کھانے پینےکی تمام اشیا سستی رکھیں۔