uncategorized

ہندو گمراہ کن معلومات نے ’’ طوفان الاقصیٰ‘‘ کو بھی لپیٹ میں لے لیا

ہندوؤں نے بھارت کو دنیا میں غلط معلومات کا دارالحکومت بنا دیا:صحافی زبیر

برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) کی طرف سے برسوں پہلے شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بھارت کو جھوٹی اور گمراہ کن معلومات کے پھیلاؤ کے لیے ایک زرخیز زمین سمجھا جاتا تھا۔ سستے سمارٹ فونز اور ہندو قوم پرستی کے ظلم نے غلط معلومات کو پھیلانے میں سہولت فراہم کردی۔ ہندو گمراہ کن معلومات نے اب حماس کے آپریشن ’’ طوفان الاقصیٰ‘‘ کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ انتہا پسند ہندو گروپ سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنے مفادات کے لیے گمراہ کن معلومات اور خبریں پھیلا رہے ہیں۔ فلسطینی علاقوں اور ہندوستان کے درمیان فاصلہ ہونے کے باوجود گمراہ کن اطلاعات پھیلائی جارہی ہیں۔ اٹلانٹک ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ بنگلورو میں مقیم صحافی محمد زبیر کو 8 اکتوبر کی آدھی رات کو "ایکس ” پر ایک ویڈیو کلپ ملا۔ اس میں دعوی کیا گیا کہ حماس نے غزہ میں 4 اسرائیلی ہیلی کاپٹر مار گرائے ہیں۔ زبیر مشہور ویڈیو گیم "آرما 3” سے پہلے بھی درجنوں بار ایسی ہی فوٹیج دیکھ چکے ہیں ۔اس سے قبل اسے یوکرین جنگ کی تصاویر کے طور پر بھی شائع کیا گیا تھا۔ زبیر نے کہا وہ بھارتی سوشل میڈیا پر غلط معلومات کے سیلاب سے حیران رہ گئے۔ اس بار غلط معلومات کی مقدار خوفناک اور ناقابل تصور تھی۔ ایک ویڈیو کلپ میں سر قلم کرنے کے مناظر دکھائے گئے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ فلسطینیوں نے اسرائیل میں یہ واقعہ پیش کیا ہے۔تحقیق کے بعد معلوم ہوا کہ یہ واقعہ میکسیکو میں منشیات کے گروہ سے تعلق رکھتا تھا۔ اگلی چند راتوں میں زبیر جن کے ’’ ایکس ‘‘ پر 10 لاکھ فالوورز ہے نے غلط معلومات کے طوفان پر نظر رکھی۔ ہندو میڈیا سسٹم گمراہ کن سرخیوں اور جعلی کہانیوں کے ساتھ ویڈیوز کو اس گرم تنازع کی طرف گامزن کر رہا ہے۔ ان حالات میں یہ حیرت کی بات نہیں ہے کہ فلسطین اور دیگر ممالک کے تنازعات میں دلچسپی رکھنے والے اداکار ہندو قوم پرستوں کے من گھڑت الزامات کو اپنائیں گے۔ ’’ طوفان الاقصیٰ‘‘ کے پانچ روز بعد زبیر نے ’’ ایکس‘‘ پر لکھا کہ ہندو نے ہندوستان کو دنیا میں غلط معلومات کا دارالحکومت بنا دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button