مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی) ہسپتال میں فلسطینی لڑکی لیان الباز چیخ چیخ کر کہتی رہی کہ مجھے مصنوعی اعضا نہیں چاہیے، میرے لیے میری اپنی ٹانگ بڑی کردو ،میڈیارپورٹس کے مطابق اسپتال میں موجود ڈاکٹرنے بتایاکہ ہر بار جب شدید درد اسے ہسپتال میں بیدار کرتا ہے تو وہ اپنی ٹانگیں کٹنے پر دہشت کے عالم میں پڑی رہتی ہے اور کہتی ہے مجھے مصنوعی ٹانگیں نہیں چاہیں بلکہ میری اپنی ٹانگوں کو بڑا کردو۔ غزہ پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری جاری ہے تاہم صہیونی فوج غزہ کے معصوم بچوں کے عزم کو بھی متزلزل کرنے میں ناکام رہی ہے۔غزہ کے بچے پرعزم ہیں کہ وہ اپنی سرزمین چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گے۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں غزہ کے بچے فلسطین کا معروف انقلابی ترانہ گارہے ہیں جس کا مطلب ہے کہ اﷲ سے وعدہ ہے کہ ہم نہیں چھوڑیں گے۔ اﷲ سے وعدہ ہے کہ ہم بھوکے مرجائیں گے لیکن ذلت کا راستہ اختیار نہیں کریں گے۔