سکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے حملوں کی نئی لہر کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی پاکستان مخالف مہم شروع ہوگئی۔
3 نومبر کو پسنی میں فورسز کے قافلے پر حملے میں 14 فوجی جوان شہید ہوئے جبکہ کچھ گھنٹے قبل میانوالی ائیربیس پر دہشتگردوں نے ناکام حملہ کیا اور فورسز نے 9 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ مگر دہشتگردوں کے فورسز پر حملوں کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف پوسٹوں کا سیلاب امڈ آیا۔
بھارتی خفیہ ایجنسی "را” سے جڑے ایکس اکاؤنٹس نے میانوالی حملے سے پہلے ہی اشارہ دیا ’کچھ بڑا ہونے والا ہے‘۔